قاہرہ، جنگ بندی معاہدہ کوآگے بڑھانے کیلئے حماس وفد مصرپہنچ گیا۔
حماس وفد معاہدہ کے ثالثوں سے بات چیت کرے گا، مشرق وسطی کی صورتحال پر سعودی وزیرخارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیرغزہ کی تعمیرنو پرمتفق
دونوں وزرائے خارجہ کا امن اورسلامتی کوآگے بڑھانے پرتبادلہ خیال ہوا، اردن کے شاہ عبداللہ کا فرانسیسی صدرکوفون، مغربی کنارے کی صورتحال پرگفتگو کی۔
یاد رہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنما ؤں کا فلسطینیوں کی بےدخلی کے بغیرغزہ کی تعمیرنوپراتفاق ہوا ہے۔