عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 15, 2025

آسٹرونومی سینٹر نےعرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔

ابوظہبی آسٹرونومی سینٹر کے مطابق عرب ممالک میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، 28 فروری بروز جمعہ کو رمضان کا چاند نظرآئے گا۔

سرگودھا اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش

آسٹرونومی سینٹر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ تقریباً 14 گھنٹے 13 منٹ کا ہوگا، متحدہ عرب امارات میں آخری روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ تک کا ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی، 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی۔

یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More