سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنزکے دوران 15 خارجی ہلاک کردئیے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوان شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا جس میں 9 خارجی مارے گئے۔
حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس، سندھ میں19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے دوران 6 خارجی ہلاک ہوئے،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،ہلاک خارجی مختلف دہشتگرد ی کی کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھے۔
وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ،انہوں نے 15خارجیوں کو ہلاک کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
فیلڈنگ میں بہتری لانا پڑے گی،بیٹنگ میں بھی پرفارم کرنا پڑے گا،محمد رضوان
وزیراعظم نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف اور شہید نائب صوبیدار محمد بلال کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے شہید سپاہی فرحت اللہ اور شہید سپاہی ہمت خان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
شہبازشریف نے شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔
دہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشتگردوں کے ملک کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
افواج پاکستان کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وطن کی حفاظت کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں،پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ملک کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔