شادی کے 84 برس اور 100 سے زائد پوتے پوتیاں، برازیلین جوڑے کا ورلڈ ریکارڈ

اردو نیوز  |  Feb 15, 2025

محبت ایک ایسا لازوال جذبہ ہے جو فاصلے، وقت اور حالات کی تفریق کے بغیر انسانوں کو آپس میں جوڑے رکھتی ہے۔

اس کی ایک زندہ مثال برازیلین جوڑے کے ہاں دیکھنے کو ملتی ہے جو ریکارڈ 84 سال سے شادی شدہ ہے اور 100 سے زائد پوتے، پوتیوں اور نواسے نواسیوں کا دادا، دادی اور نانا، نانی ہے۔

مانوئل اور ماریا سنہ 1940 میں برازیل کی ریاست سیارا میں واقع ’بو آوینچورا‘ کے ایک چرچ میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

ایمانوئل اور ماریہ کی شادی کے وقت دنیا بہت مختلف تھی، برازیل نے نہ ہی کوئی فیفا ورلڈ کپ جیتا تھا اور نہ ہی اس وقت پہلا پروگرام ایبل الیکٹرانک کمپیوٹر ایجاد ہوا تھا۔

ایمانوئل اور ماریہ کی ملاقاتمحبت کی اس کہانی کی شروعات اس وقت ہوتی ہے جب ایمانوئل 1936 میں مٹھائی کی کھیپ کے لیے برازیل کے ’بو آویاگیم‘  کے علاقے المیڈا کا سفر کرتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اسی دوران ان کی ملاقات ماریہ سے ہوتی ہے، تاہم ان کے درمیان فوری طور پر کسی باضابطہ دوستی کا آغاز نہ ہوسکا۔

اس کے بعد دونوں کی 1940 میں ہونے والی ایک اتفاقیہ ملاقات سے دوستی کا آغاز ہوا اور دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

ماریہ کی والدہ ابتدا میں اس رشتے پر مطمئن نہ تھیں لہٰذا ایمانوئل کو خود کو ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی اور انہوں ںے اپنا گھر بنایا۔

ایمانوئل کی عمر اس وقت 103 برس ہے (فائل فوٹو: لینگویکویسٹ)خاندان سے اجازت ملنے کے بعد ماریہ اور ایمانوئل شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

ایمانوئل اور ماریہ کے 100 سے زائد پوتے پوتیاںدونوں میاں بیوی کئی دہائیوں تک زراعت کے شعبے سے منسلک رہے اور محنت و لگن سے اپنا کام کرتے رہے۔

انہوں نے اپنے بڑھتے ہوئے خاندان کی کفالت کے لیے رولڈ تمباکو کی کاشت کا آغاز کیا۔

کھیتی باڑی کر کے ایمانوئل اور ماریہ نے اپنے 13 بچوں کی پرورش کی جنہوں نے آگے چل کر نسل کو مزید بڑھایا اور یوں ان کے اس وقت تک کُل 55 پوتے پوتیاں، 54 پڑپوتے پڑپوتیاں اور 12 لکڑ پوتے پوتیاں ہیں۔

84 برس بعد بھی اُدھیڑ عمر جوڑا زندگی کیسے گزارتا ہے؟اب اپنی زندگی کے اس مرحلے میں ایمانوئل اور ماریہ سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

اس وقت ماریہ کی عمر 101 برس ہے (فائل فوٹو: لینگویکویسٹ)ایمانوئل عمر رسیدہ ہونے کے باعث دن میں آرام کرتے ہیں، البتہ ہر شام کو وہ ماریہ کے ساتھ لیونگ روم میں بیٹھ کر ریڈیو سنتے ہیں اور اس کے بعد ٹی وی پر عبادت دیکھتے ہیں۔

جب ان سے طویل اور خوش گوار شادی کا راز پوچھا گیا تو ماریہ اور ان کے خاندان نے ایک سادہ مگر گہرا جواب دیا، وہ جواب تھا ’محبت۔‘

طویل ترین مدت تک شادی برقرار رکھنے کا ورلڈ ریکارڈطویل ترین مدت تک شادی برقرار رکھنے پر ماریہ اور ایمانوئل کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔ اس وقت دنیا میں طویل ترین عرصے سے ایک ساتھ رہنے کا اعزاز اس جوڑے کے پاس ہی ہے۔ 

اس سے قبل یہ اعزاز ڈیوڈ جیکب ہلر (پیدائش 1789) اور سارہ ڈیوی ہلر (پیدائش 1792) کے پاس تھا جن کی شادی 88 برس اور 349 دن تک برقرار رہی، جو 1898 میں سارہ کے انتقال پر ختم ہوئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More