احتجاج کریں لیکن انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، بیرسٹر عقیل ملک

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ یہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو احتجاج کریں،احتجاج سے کسی نے منع نہیں کیا،احتجاج کے نام پرانتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بہت سی باتوں پر اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتےہیں اورلے کرچلتے ہیں،  پی ٹی آئی دور میں ن لیگ کی تقریباً ساری قیادت جیلوں میں تھی۔

انسانی اسمگلرز کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

18ویں ترمیم کے بعد زیادہ تراختیارات صوبوں کو منتقل ہوگئےہیں، کرم کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا صوبائی معاملہ ہے۔

ہم ہمسایوں کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں، ہماری خارجہ پالیسی کلیئر ہے، تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،خارجہ معاملات کو دیکھنا وفاق کامینڈیٹ ہے کسی صوبے کانہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میاں صاحبان کے ذاتی تعلقات ہیں،ایک طرف پی ٹی آئی مولانا کو ساتھ لے کرچلنے کی بات کرتی ہے، دوسری طرف مولانا پران کے لیڈران تنقید کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More