وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک نے فوری 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد حکومت پاکستان، سندھ اور ورلڈ بینک نے ملکر کام کیا، بلاول بھٹو نے متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر کی فوری ہدایت کی، ہم نے سیلاب متاثرین کیلئے تیز رفتاری کیساتھ گھروں کی تعمیر کی۔
پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم معاملے پر اجلاس
انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ بینک کیساتھ مزید مضبوط شراکت داری قائم کرنا چاہتے ہیں، سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے اس وقت 13 منصوبے جاری ہیں، منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، کچھ رواں سال مکمل ہو جائینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 5 منصوبے پائپ لائن میں بھی ہیں، سندھ میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پرانتہائی خوشی اور اطمینان ہے۔
سندھ میں منصوبوں کیلئے جو فنڈ دیا جاتا ہے اس کا صحیح استعمال ہوتا ہے، ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے سندھ حکومت کو مستقبل میں مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔