نوازشریف کو نکالنے کا فیصلہ غلط تھا،شیر افضل مروت

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اقامہ پر نکالنا غلط تھا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا،نواز شریف کو نکالنے کیلئے اور بھی وجوہات ہو سکتی تھیں۔

شاداب خان کی قوم سے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی حمایت کی اپیل

نوازشریف پر جائز الزامات تھے،ان کو چھوڑ کر آپ نے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا،نوازشریف کو نکالنے کا فیصلہ غلط ہے،نواز شریف کو باجوہ کی ایما پر نکالا گیا ،نواز شریف کو باجوہ نے ثاقب نثا ر سے ملی بھگت کر کے نکلوایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تیسری بار تحریک انصاف سے نکالا گیا ہے ،پارٹی کے اندر کچھ لوگوں سے لڑائی 8 فروری کے بعد شروع ہو ئی ،میں نے قیادت پر الزامات نہیں لگائے۔

ہر رہنما کو پتہ ہے کہ تحریک انصاف کے اندر کیا چل رہا ہے ،اگر ورکرز کو پتہ چل گیا کہ پارٹی کے اندر قبضے کی لڑائی ہے تو ورکرز ان کو معاف نہیں کریں گے۔

علی امین گنڈاپور بھی خود اس کا شکار ہو چکے ہیں ،علی امین گنڈاپور سے صدارت کا عہدہ واپس لیا گیا ،صدارت کا عہدہ جس کو دیا گیا ہے وہ بھی میرا بہت قریبی دوست ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں1700روپے کا اضافہ

سیاست میں عوام ،میڈیا اور ورکرز کو بیوقوف بنانے کی کوششیں ہوتی ہیں،میرے بارے میں کہتے ہیں بے وقوف ہے بول دیتے ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ ورکرز اور عوام کو سچ جاننے کا حق ہے۔

علی امین گنڈاپور کے پیچھے وہی لوگ پڑے ہیں جو میرے پیچھے پڑےتھے ،پی ٹی آئی کا آفیشل سوشل میڈیا علی امین گنڈاپور کو ٹرولز کررہا ہے،موجودہ لیڈرشپ صرف دکھاوے کی لیڈرشپ ہے،بانی پی ٹی آئی کے چند قریبی غیر منتخب لوگ معاملات چلا رہے ہیں۔

شیر افضل مروت کا پروگرام کے دوران مزید کہنا تھا کہ رؤف حسن 8 لاکھ روپے تک تنخواہ تحریک انصاف سے لیتے رہے ،70کے انتخابات کے علاوہ ہر الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے کردار ادا کیا ہے،2018کے الیکشن میں عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا تھا۔

قومی اسمبلی، 12منٹ میں 5بلز منظور،اپوزیشن احتجاج کرتی رہ گئی

میں نے کرپشن کا نہیں پی ٹی آئی کوملنے والے فنڈز کے آڈٹ کاکہا تھا،بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کا ہمیشہ احترام کیا ہے،امریکی الیکشن میں تحریک انصاف کی ہمدردیاں ٹرمپ کے ساتھ تھیں،ٹرمپ کے آنے سے امریکا کی طرف سے حکومتی سطح پر اب پی ٹی آئی کیلئے کوئی دبائو نہیں ہوگا،جوبائیڈن انتظامیہ نے مداخلت کی تھی،ٹرمپ کے آنے سے رک گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ لاہور میں ریلی کیوں نہیں نکالتا ؟سلمان اکرم راجہ 8فروری کو لاہورمیں احتجاج کرنے میں ناکام رہے،پی ٹی آئی کاآئندہ بھی جلسہ ہوگا تو شرکت کروں گا،بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ پنجاب اٹھے مگر پنجاب سے قیادت غائب ہوتی ہے۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل سینیٹ سے منظور

پنجاب سے پی ٹی آئی قیادت ناکام نظر آرہی ہے،اس کو پارٹی سے نکال دیا جس نے پورے پاکستان کو باہر نکالا،اگر ہم جلسے اور ریلیاں نہ نکالتے تو پی ٹی آئی کے پاس کوئی بیانیہ ہی نہیں تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More