پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹیم کے ہمراہ اگلا میچ کھیلنے دبئی نہیں جائیں گے۔
جمعرات کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فخر زمان انڈیا کے خلاف میچ کے لیے دبئی روانہ نہیں ہوں گے جبکہ مزید اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
فخر کو گھٹنے میں تکلیف کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا اور اعلاج کے بعد وہ دوبارہ میں میدان میں آئے۔
پاکستان کی اننگز کے آغاز میں فخر اوپننگ کے لیے بھی نہ آئے اور انہیں چوتھے نمبر پر بھیجا گیا، جس کے بعد بھی وہ دوران بیٹنگ تکلیف میں نظر آئے۔