باکو ، صدارتی محل زوولبا آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال ، گارڈ آف آنر دیا گیا

ہم نیوز  |  Feb 24, 2025

 وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدارتی محل زوولبا آمد پر پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر دیا گیا۔

زوولبا محل آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مرکزی دروازے پر وزیراعظم کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا۔ گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

طیب ایردوان کا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی کا تحفہ

دو روزہ دورہ آذربائیجان کے دوران شہباز شریف آذربائیجان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے، شہباز شریف بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More