چیمپیئنز ٹرافی، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 24, 2025

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ پاکستان کے لئے بھی اہم ہے، اس میچ میں اگر بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے تو پھر پاکستان کے سیمی کھیلنے کے چانسز موجود رہیں گے۔

ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچز کا 25 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی، نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ٹام لیتھم، مائیکل بریسویل، ڈیون کونوے شامل ہیں۔

بنگلہ دیش اپنا پہلا میچ بھارت سے 6 وکٹوں سے ہار گیا تھا، نجم الحسن شانتو بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کریں گے، بنگلہ دیش کو ایونٹ میں رہنے کے لئے ایک فتح درکار ہے، اس میچ کے بعد بنگلہ دیش کاپاکستان کے ساتھ ایک میچ رہ جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More