نمبر میں 00 آئیں تو۔۔ بینکنگ فراڈ کے لئے آنے والی کال کی دو اہم نشانیاں کیا ہیں؟ صارفین ہوشیار ہوجائیں

ہماری ویب  |  Feb 25, 2025

حالیہ دنوں میں بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے رقم غائب ہونے کے کئی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اور حیران کن طور پر، زیادہ تر کیسز میں خود صارفین ہی اپنی لاپرواہی کے باعث فراڈیوں کا شکار ہوئے۔ اگر آپ نے بھی اپنے کریڈٹ کارڈ یا اے ٹی ایم کا استعمال کرتے وقت احتیاط نہ کی تو ہو سکتا ہے اگلا شکار آپ ہوں!

نجی چینل کے پروگرام میں وفاقی بینکنگ محتسب سراج الدین نے ناظرین کو بینکنگ فراڈ سے محفوظ رہنے کے طریقے بتائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی ہیکر یا دھوکے باز آپ کی ذاتی معلومات کے بغیر آپ کے اکاؤنٹ تک نہیں پہنچ سکتا۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ 2024 میں 27 ہزار سے زائد بینکنگ فراڈ کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے زیادہ تر اے ٹی ایم سے جُڑے تھے۔

بیشتر افراد جعلی کالز کے جھانسے میں آ کر اپنی خفیہ تفصیلات خود ہی فراہم کر دیتے ہیں، جس کے بعد ان کے اکاؤنٹس لمحوں میں خالی کر دیے جاتے ہیں۔ محتسب کا کہنا تھا کہ بینکوں کے حفاظتی نظام میں کوئی خامی نہیں، لیکن جب صارف اپنا او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) یا ذاتی معلومات کسی اجنبی سے شیئر کرتا ہے تو فراڈ کرنے والوں کو ہاتھوں ہاتھ موقع مل جاتا ہے۔

جعلی کالز کو کیسے پہچانیں؟

اگر آپ کو کسی ایسے نمبر سے کال آئے جس کے آغاز میں پلس (+) کا نشان یا دو صفر (00) ہوں تو فوراً خبردار ہو جائیں، کیونکہ یہ "کولڈ کال" ہوتی ہے۔ دھوکے باز انتہائی مہذب انداز میں بات کر کے اعتماد جیتنے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر سخت لہجے میں دھمکاتے ہیں۔ وہ خود کو کسی بڑے ادارے یا سیکیورٹی ایجنسی کا اہلکار ظاہر کر کے آپ کو ذہنی دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔

یہ ذہن نشین کر لیں کہ کوئی بھی بینک آپ کو آؤٹ باؤنڈ کال نہیں کرے گا! اگر کوئی شخص کسی بھی رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ نمبر سے آپ کو فون کر کے بینکنگ تفصیلات مانگے تو فوراً کال بند کر دیں اور کبھی بھی اپنی معلومات شیئر نہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More