نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف راچن رویندرا نے سنچری اسکور کی۔
یہ چیمپیئنز ٹرافی میں ان کا ڈیبیو میچ تھا، وہ ون ڈے ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی میں اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
راچن رویندرا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ نہیں کھیل سکے تھے، سہ ملکی سیریز میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
نیوزی لینڈ فاتح،دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا
ڈیرل مچل کے بیمار ہونے کی وجہ سے وہ ٹیم میں شامل ہوئے اور چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لئے آئے، انہوں نے 112 رنز بنائے۔
ون ڈے کرکٹ 19 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے اپنے ورلڈ کپ ڈیبیو پر سنچری بنائی اور 15 کھلاڑیوں نے چیمپیئنز ٹرافی میں اپنے پہلے میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے دونوں ٹورنامنٹس کے ڈیبیو میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔