اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Feb 25, 2025

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

تلہ گنگ، لاہور، موٹر وے ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹر وے، رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی میں بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو گیا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، شیخوپورہ،مانانوالہ اورقریبی علاقوں میں بارش ہوئی، پتوکی اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بھیرہ اور قریبی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، حافظ آباد ،پنڈی بھٹیاں اور گرد و نواح، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش ہوئی اور مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

ڈڈیال، چکسواری ، جاتلاں ، اسلام گڑھ، میرپور آزاد کشمیر ، پاراچنار اور شب قدر کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی توقع ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش کی وجہ سے مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی میچز،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کیلئے روٹ پلان تشکیل دے دیا

اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کاامکان ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخواکے بیشتر حصوں میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختونخواکے بالائی علاقوں میں مزید بارش ہونے کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔

آزاد کشمیر میں بارش اور برفبار ی کا ا مکان ہے، لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں بارش کی توقع ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More