ٹینکر جلانے کا کیس ، آفاق احمد کی ضمانت منظور ، آج رہائی کا امکان

ہم نیوز  |  Feb 25, 2025

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ٹینکر جلانے کے ایک اور کیس میں بھی ضمانت منظور کر لی گئی جس کے بعد ان کی آج رہائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے متعلق تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کر لی۔

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

آفاق احمد کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں درج تھے۔ عدالت سے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سرجانی پولیس نے ٹینکر جلانے کے کیس میں آفاق احمد کو سینٹرل جیل سے گرفتار کر لیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More