پچھلے ایک سال میں حکومت اور اپوزیشن دونوں نے کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز  |  Feb 26, 2025

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ بعد میں ہونگے، پہلے اپوزیشن کو ایک پیج پر اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے، پچھلے ایک سال میں حکومت اور اپوزیشن دونوں نے کام نہیں کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نظام عدل کی بات کرے تو میں بات سننے کو تیار ہوں، مجھے لیکچر مت دیں، میں ملک کا شہری ہوں۔

حکومت کو نئے انتخابات کی طر ف جانا چاہیے،عمر ایوب

انہوں نے کہا کہ جس عہدے کے تمام اختیارات لے لئے گئے ہوں اس عہدے کی کیا حیثیت ہے،میں اپنی ہر بات پر قائم ہوں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بتائے 26ویں ترمیم سےنظام عدل کو فائدہ ہوا یا نقصان۔

26 ویں ترمیم اتنی ہی اچھی ہے تو رات کے اندھیرے میں کیوں پاس کی گئی،رات کے وقت 26ویں ترمیم کی روح کو تبدیل کیا گیا،آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہر خرابی کاحل ہے۔

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، چار نئے وزرا کو شامل کئے جانے امکان

حکومت اپنی اصلاح کرتی ہے تو انہیں بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے، ملکی معیشت کاانحصار بھی آئین اور قانون کی بالادستی پر ہوتا ہے، جمہوری ملک میں اپوزیشن کاایک اہم کردار ہوتا ہے۔

اپوزیشن اگر کچھ نہیں کرسکتی تو کم از کم مسائل کی نشاندہی تو کرسکتی ہے، جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تب بھی آئین اور قانون پر کچھ عمل نہیں ہوا،پی ٹی آئی جمہوری عمل کے علاوہ کسی اور سے بات کرناچاہتی ہے تو بیشک کرے۔

ملکی معاملات پرسب کو بیٹھنا پڑے گا، ہمارا مقصد ملکی مسائل کو حل کرنا ہے، ملک کی بات کریں گے تو پی ٹی آئی کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے، ایجنڈا طے کریں، ملک میں اصلاحات لائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More