اپوزیشن اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، عرفان صدیقی

ہم نیوز  |  Mar 02, 2025

اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے حکومتی سینیٹر عرفان صدیقی کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے

نجی چینل سے ایک انٹرویو مین مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی میں حکومت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ تحریک انصاف تشدد اور افرا تفری میں پروان چڑھی ہے، جس کی بدولت اتحاد کمزور ہی رہے گا۔

محمود اچکزئی کی شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے والی جماعتیں جمہوری روایات کی پاسداری کرتی ہیں لیکن تحریک انصاف کے غیر جمہوری اقدامات کی وجہ سے اس اتحاد کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More