پارٹی تحفظات، وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملاقات طے

ہم نیوز  |  Mar 02, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان پارٹی اختلافات کے معاملے پر ملاقات طے ہو گئی۔

وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کے لیے کل بروز پیر بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اور وہ وزیر اعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں کل حکومتی اتحادی اجلاس بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آ گئی، رانا ثنا اللہ

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھیں گے۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More