آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،انڈیا کی نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست: ’دبئی کی اس وکٹ پر انڈین ٹیم ناقابل شکست نظر آتی ہے‘

بی بی سی اردو  |  Mar 03, 2025

Getty Images

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اتوار کے روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں انڈیا کی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 44 رنز سے شکست دے دی ہے۔

آخری گروپ میچ کے بعد اب مرحلہ آئے گا سیمی فائنلز کا۔ انڈیا اور آسٹریلیا اب چار مارچ کو ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلیں گے جبکہ دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پانچ مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ انڈیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے لیے آج کے ایونٹ سے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ گروپ اے میں انڈیا کی کارکردگی ٹاپ پر رہی ہے۔

اتوار کے روز دبئی کے سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے انڈیا کو کھیلنے کی دعوت دی۔ میچ میں انڈیانے مد مقابل ٹیم کو 250 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45.3 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ورون چکرورتی کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 249 رنز بنائے۔ انڈیا کے شری یاس ایئر نے 79رنز کی اننگ کھیلی۔ ہاردک پانڈیا نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکشر پٹیل نے 42 رنز بنا پائے۔

اننگز کے اختتامی لمحات میں پانڈیا نے 45 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 249 کے سکور تک پہنچایا۔

Getty Images

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 42 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 81 رنز بنائے۔انھوں نے اپنی اننگز میں سات چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ مچل سینٹنر نے28، ول ینگ نے 22 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے۔

ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انڈیا کی جانب سے ورون چکرورتی نے 42 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ کلدیپ یادو نے دو، ہاردک پانڈیا، اکشرپٹیل اور جدیجا نے ایک ایک وکٹ لی۔

ایونٹ کے شیڈول کے مطابق سیمی فائنل میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم کا مقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے ہونا ہے جبکہ گروپ بی میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم اپنا سیمی فائنل گروپ اے کی ٹاپ ٹیم سے کھیلے گی۔

’ورون چکرورتی کی شاندار کارکردگی نےفتح کو یقینی بنایا‘

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاص طور پر انڈیا کی ٹیم سلیکشن کو سراہا گیا۔ یاد رہے کہ گروپ اے میں شامل انڈیا اپنے تمام میچز دبئی میں کھیل رہی ہے۔

رشی چوہدری نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ انڈیا کا سپن اٹیک بہت خظرناک تھا۔ ورون چکرورتی کا انتخاب ایک ماسٹر سٹروک ثابت ہو رہا ہے۔ دبئی کی اس وکٹ پر انڈین ٹیم ناقابل شکست نظر آتی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’جب انڈیا کی پہلی تین وکٹیں صرف 30 رنز پر گر گئیں تو ایسا لگ رہا تھا کہ انڈیا پر مشکل وقت آ گیا ہے۔ مجموعی طور پر 249 رنز بھی کافی نہیں لگ رہے تھے، لیکن ورون چکرورتی کی شاندار کارکردگی نے اس فتح کو یقینی بنایا۔‘

ایک صارف نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ ’آخرکار انڈیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، لیکن اب آگے کیا ہوگا؟ سیمی فائنل میں آسٹریلیا اس کا منتظر ہے۔ کیا وہاں انتقام کی گھڑی آئے گی یا ایک اور دل توڑ دینے والا مرحلہ‘۔

چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل: دبئی کا غیر معمولی سفری پلان اور انڈیا کا ’ہوم ایڈوانٹج‘چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بارش کی نذر ہونے والے میچز: شائقینِ کرکٹ ٹکٹوں کی رقم واپس کیسے لیں؟ابرار احمد کے ایکشن پر ٹرولنگ اور دہلی پولیس کا طنز: ’پڑوسی ملک سے ابھی کچھ عجیب سی آواز سُننے میں آئی ہے‘یہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہے یا کوئی فرنچائز کمپنی؟ابرار احمد کے ایکشن پر ٹرولنگ اور دہلی پولیس کا طنز: ’پڑوسی ملک سے ابھی کچھ عجیب سی آواز سُننے میں آئی ہے‘دماغ ماؤف کر دینے والے روایتی ٹاکرے میں پاکستان کے لیے انڈیا کو ہرانا اتنا مشکل کیوں رہا ہے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More