چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Mar 04, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ خشک وکٹ ہے، پہلے بیٹنگ کرکے اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کریں گے۔

وکٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ پاکستان کے مقابلے میں دبئی کی وکٹ کافی خشک ہے جوکہ گیند کے ٹرن ہونے میں مدد گار ثابت ہوگی، اسی لیے ہم پہلے بیٹنگ کرکے اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ ترتیب دیکر مخالف ٹیم کو دباؤ میں لینا چاہتے ہیں۔

بھارت کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں تین میچز کھیلے ہیں ، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More