بابر اور رضوان ٹی20 سے آؤٹ، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سکواڈز کا اعلان

اردو نیوز  |  Mar 04, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹی20 ٹیم کے لیے نئے کپتان کا اعلان کر دیا ہے۔

سلمان علی آغا پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے۔

منگل کو ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ٹی20 ٹیم کے کپتان آغا سلمان کے ساتھ پریس کانفرنس کی جس میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی20 اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، صفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

اسی طرح ٹی20 کے سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان نیازی، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، صفیان مقیم اور عثمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے محمد رضوان اور بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹی20 ٹیم کو ایک نئی سمت میں لے کر جانا ہے۔ سب سے پہلے کپتان کا سوچا ہے جو اس ٹی20 کرکٹ کو لِیڈ کرے، جو آج کل کی ٹی20 کرکٹ کھیلی جا رہی ہے اس کے مطابق ٹیم کو تیار کرے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم ابھی سے چاہتے ہیں کہ ایسی ٹیم بنائی جائے جو آنے والے ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو ایک مضبوط ٹیم بننے میں مدد دے۔‘

سلمان علی آغا نے کہا کہ ’ہم نے کوشش کی ہے ایسے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں لائیں جو اس برینڈ آف کرکٹ کو ڈومیسٹک میں کھیل رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ماڈرن ڈے کرکٹ ہے اس میں آپ کی اپروچ اور انٹینٹ کافی اہم ہے۔ ہماری کوشش یہ ہی ہوگی کہ ایشا کپ اور ورلڈ کپ تک ہماری اپروچ اور انٹینٹ کو اس کے حساب سے رکھیں۔‘

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا۔

پاکستانی ٹیم اس سیریز میں پانچ ٹی20 میچز کھیلے گی۔

اس سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More