چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل کےلیے مختلف کرکٹ بورڈز کے عہدیدار لاہور مدعو کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کل مختلف کرکٹ بورڈ زکے عہدیدار پی سی بی کے مہمان ہوں گے ،بی سی سی آئی کے راجیوشکلا کل لاہور میں میچ دیکھیں گے، وہ فلائٹ کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے۔
لوگ ووٹ بھی دیتے ہیں اور سیاستدانوں کی عزت بھی نہیں کرتے،ندیم افضل چن
نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کرکٹ بورڈز کے عہدیداربھی کل لاہورمیں میچ دیکھیں گے ،بنگلہ دیش اور ملائیشیا کرکٹ بورڈ کے عہدیدار بھی کل سیمی فائنل دیکھیں گے۔
یاد رہے کل چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل لاہور میں کھیلا جائیگا،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔