رائٹرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی سے متعلق عوامی سروے جاری کردیا۔
خبررساں ایجنسی رائٹرسروے کے مطابق 51 فیصد امریکیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسوں سے اختلاف کیا، 44 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے پالیسیوں کی حمایت کی۔
قاہرہ، عرب ممالک نےغزہ کی تعمیر نو کیلئے مصری پلان منظور کرلیا
یوکرین کی مدد کومعدنیات سے مشروط کرنے کے فیصلے پر 50 فیصد امریکی نالاں ہیں، 46 فیصد امریکیوں نے یوکرین کی معدنیات میں حصہ لینے کی حمایت کی۔
سروے میں صرف 31 فیصد امریکی مہنگائی میں کمی سے متعلق ٹرمپ کی پالیسی سے متفق، 54 فیصد امریکیوں نے مہنگائی میں کمی سے متعلق ٹرمپ کی پالیسی سے اختلاف کیا۔