سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلبی کے نوٹسز جاری

ہم نیوز  |  Mar 06, 2025

وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپگینڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال اور محمد حماد اظہر کو طلبی کے  نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

طلبی کے نوٹس وصول کرنے والوں میں عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزاب، تیمور سلیم خان، اسد قیصر اور شاہ فرمان بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا ناٹک کیا، اکبر ایس بابر

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے پاس ان افراد سے پوچھ گچھ کے لیے کافی شواہد موجود ہیں ۔جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف ریاست مخالف پروپگنڈے کی تحقیقات کرے گی۔

ان تمام افراد کو بذریعہ نوٹس 7 مارچ 2025ء دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More