غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت غیرملکیوں کیخلاف 31 مارچ کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 08, 2025

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت غیرملکیوں کیخلاف 31 مارچ کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں دی جائے گی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے،مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، چیئرمین سینٹ

31مارچ کے بعد ایسے افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے گا، تمام افغان شہریوں کو واضح ہدایات دی گئی کہ وہ باعزت طور پر واپس چلے جائیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں بڑھتے دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے براہ راست ملوث ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More