حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی

ہم نیوز  |  Mar 08, 2025

حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی، ٹیکس جمع نہ کروانے کی صورت میں محکمہ ایکسائز فوری کارروائی کرے گا۔

پنجاب میں ٹیکس وصولی کے نظام کو موثر بنانے کے لئے پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی تفصیلات سامنے آ گئیں، بل کے مطابق ڈسٹری بیوٹنگ افسر ملازمین کی تنخواہ میں سے ٹیکس کٹوتی کا پابند ہو گا۔

خواتین معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون ہیں، وزیراعظم

ہر سرکاری یا پرائیویٹ ادارے کا ڈسٹری بیوٹنگ آفیسر ٹیکس کٹوتی اور خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔

ہر افسر اس عمل کا پابند ہوگا اور اگر کوئی افسر غفلت برتے گا تو وہ خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروارافسران کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا۔

اس بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔ بل کو پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے جو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More