چین کی پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع

ہم نیوز  |  Mar 08, 2025

اسلام آباد: چین نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں توسیع کر دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔ اور چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی۔

اعلامیہ کے مطابق چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔ وزارت خزانہ نے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا 3 لاکھ 6 ہزار روپے تولہ ہو گیا

وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More