اہم نکاتسپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے 190 ملین پاؤنڈ دانش یونیورسٹی پر خرچ ہوں گےپنجاب میں ٹیکس رولز میں ترمیم، کسانوں پر 45 فیصد انکم ٹیکس عائدپنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور کا صوبائی دارالحکومت کا سٹیٹس ختمدنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان اور انڈیا سرفہرستسفیر ڈی پورٹ، پاکستان کا امریکی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھانے کا فیصلہسپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے 190 ملین پاؤنڈ دانش یونیورسٹی کی تعمیر پر خرچ کریں گے: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم دانش یونیورسٹی کو اپلائیڈ سائنسز کی یونیورسٹی بنائیں گے اور سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے 190 ملین پاؤنڈ اس کی تعمیر پر خرچ کریں گے۔منگل کو دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہت اہم دن ہے پاکستان کی تاریخ میں کہ 190 ملین پاؤنڈ جو بدترین بدیانتی سے انہوں (عمران خان) نے کہ بجائے حکومت پاکستان کے خزانے میں جمع کراتے ایک ایسے اکاؤنٹ میں بھیج دیے جس کا پاکستان کے خزانے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔‘وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں چیف جسٹس صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ حکومت پاکستان کا ہے پاکستان کے عوام کا ہے تو یہ فنڈ حکومت جس طرح چاہے عوامی فلاح کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔‘پنجاب میں زرعی آمدن پر 45 فیصد تک سالانہ ٹیکس عائدپنجاب حکومت نے صوبے کے ایگری کلچر انکم ٹیکس رولز میں ترمیم کرتے ہوئے سالانہ 56 لاکھ روپے اور اس سے زائد رقم کمانے والے کسانوں پر 45 فیصد انکم ٹیکس عائد کر دیا ہے۔نئے رولز کے مطابق سالانہ چھ لاکھ روپے تک آمدن والے کسان کسی بھی طرح کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ جبکہ سالانہ 12 لاکھ روپے کمانے والے کسانوں پر کل آمدن کا 15 فیصد عائد کر دیا گیا ہے۔نئے رولز کےمطابق 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسانوں پر زمین کا ٹیکس فی ایکڑ 300 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ 50 ایکڑ سے زائد زمین رکھنے والوں پر یہ ٹیکس 500 روپے فی ایکڑ ہو گا۔ ساڑھے 12 ایکڑ یا اس سے کم زمین والوں کو اس ٹیکس سے مکمل چھوٹ پہلے بھی حاصل تھی اور اب نئے رولز میں بھی یہ چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے۔آئندہ برس سی ایس ایس امتحان میں تبدیلی نظر آئے گی: وزیر قانونوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پورے ملک میں یکساں تعلیم ہونی چاہیے۔انہوں نے منگل کو سینیٹ میں وقفہ سوالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بچوں کی بڑی تعداد او اے لیول کی تعلیم حاصل کر رہی ہے، حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پورے ملک میں یکساں تعلیم ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے احسن اقبال کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کی سفارشات کے بعد آئندہ برس سی ایس ایس امتحان میں تبدیلی نظر آئے گی۔پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام: لاہور کا صوبائی دارالحکومت کا سٹیٹس ختمپاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے صوبے کے نئے بلدیاتی نظام کا قانون پیر کو اکثریت رائے سے منظور کر لیا ہے۔اس نئے نظام کے تحت لاہور کا سپیشل سٹیٹس تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس طرح پنجاب کے بڑے شہروں کی بھی اب ایک سے زیادہ ضلعی ٹاون کارپوریشنز کے تحت نئی حد بندی کی جائے گی۔ اسی طرح یونین کونسل لیول پر چئیرمین اور وائس چئیرمین کے عہدے بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔نئے بلدیاتی نظام کے تحت دو لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں میں شہری آبادی کے لیے میونسپل کارپوریشن بنا دی گئی ہے۔ اسی طرح شہر کی ملحقہ آبادیوں کے لیے میونسپل کمیٹی اور دیہی آبادیوں کے لیے تحصیل کونسل بنا دی گئی ہے۔ جبکہ تمام اختیارات ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس ہوں گے۔دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان اور انڈیا سرفہرستسوئس ایئر کوالٹی مانیٹرنگ فرم آئی کیو ایئر کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، چاڈ اور بنگلہ دیش سنہ 2024 میں دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ ممالک تھے، جہاں سموگ کی اوسط سطح ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائنز سے 15 گنا زیادہ تھی۔برطانیہ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس فہرست میں پاکستان کا تیسرا، جمہوریہ ریپبلک کانگو کا چوتھا اور انڈیا کا پانچواں نمبر ہے۔موسم سرما میں جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی بے تحاشہ بڑھ جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر میں پاکستان کے پانچ شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح 200 مائیکرون سے اوپر بڑھی ہے۔آئی کیو ایئر نے کہا ہے کہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بہاماس، بارباڈوس، گریناڈا، ایسٹونیا اور آئس لینڈ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائنز پر پورے اترے ہیں۔سفیر ڈی پورٹ، پاکستان کا امریکی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھانے کا فیصلہپاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں لاس اینجلس ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ پاکستانی سفیر ایک نجی دورے پر امریکہ کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے، تاہم امریکی حکام نے انہیں داخلے سے روک دیا اور واپس بھیج دیا گیا۔’پاکستانی حکام اس معاملے کو امریکی حکام کے ساتھ اٹھا رہے ہیں، تاکہ اس کی وجوہات معلوم کی جا سکیں اور سفارتی سطح پر اس معاملے کو حل کیا جا سکے۔‘سفارتی ذرائع کے مطابق ’سینیئر پاکستانی سفیر پر امریکہ میں اپنی سابقہ تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی کی شکایات تھیں، اور انہی شکایات کی بنیاد پر انہیں امریکہ میں داخل ہونے سے روکا گیا۔‘نو مئی کے مقدمات: عمران خان کا درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوعسابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔انہوں نے منگل کو اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں دائر کر دیں۔عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس دیگر مقدمات میں متفرق درخواستیں دائر کیں ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ آٹھ مقدمات میں ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر 16 جنوری کو سماعت ہوئی تھی۔ پولیس کو نوٹس جاری ہونے کے بعد درخواست ضمانتیں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئیں۔‘انہوں نے استدعا کی کہ درخواست کی ضمانتوں کو فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر ہونا چاہیے۔