پانی کی تقسیم پاکستان میں بہت بڑا مسئلہ ہے، شیری رحمان

ہم نیوز  |  Mar 12, 2025

سابق وفاقی وزیراور پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم پاکستان میں بہت بڑا مسئلہ ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ یہ 6 نہروں کا پراجیکٹ نہیں، زندگی اور موت کا سوال ہے، سندھ میں ہر پارٹی کہہ رہی ہے ہمارے پانی پر آپ کلہاڑی نہیں مارسکتے۔

اپوزیشن شور شرابے اور گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، بلاول بھٹو

نہروں کے حوالے سے کم از کم ڈسکشن ہوجانا چاہئے تھا، اگر وضاحتیں نہیں ہوتیں تو خدشات بڑھتے جائیں گے، صدراپنی تقریر میں حکومت کو کس طرح متنبہ کرتے ہیں یہ ان کی صوابدید ہے۔

انہوں نےکہا کہ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے سنگین ہوچکا ہے، صدر مملکت نے موزوں سمجھا کہ پانی کے مسئلے پر اس لیول پر بات کریں۔

جمہوری سسٹم میں ہر چیز کا ایک حل ہے، یہ معاملہ یہاں تک آنا ہی نہیں چاہئے تھا،ابھی بھی تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول پر آگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم خندہ پیشانی سے ہر بات کو سنتے ہیں، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے مسئلے کو آپس میں بیٹھ کر حل کرینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More