راہول ڈریوڈ بیساکھیوں پر آگئے۔۔ سابق بھارتی کرکٹر کے ساتھ ایسا کیا ہوا؟ تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Mar 13, 2025

سابق بھارتی کرکٹر اور راجستھان رائلز کے کوچ، راہول ڈریوڈ کی ہمت اور جذبہ ایک بار پھر سب کے لیے مثال بن گیا ہے۔

انجری کے باوجود، ڈریوڈ بیساکھیوں کا سہارا لے کر آئی پی ایل 2025 کے ٹریننگ کیمپ میں پہنچے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، آئی پی ایل کا 2025 ایڈیشن 22 مارچ کو شروع ہو رہا ہے، اور تمام ٹیمیں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ راہول ڈریوڈ، جو ایک ہفتہ قبل بنگلورو میں کلب میچ کھیلتے ہوئے بائیں ٹانگ سے زخمی ہو گئے تھے، اب بہتر ہو رہے ہیں۔

اگرچہ انہیں چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے، مگر ان کا جوش اور لگن ابھی تک کم نہیں ہوئی۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر وائرل ہو چکی ہے، جہاں ان کے مداح ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

راہول ڈریوڈ کی یہ محنت اور عزم ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں، تو کوئی رکاوٹ بڑی نہیں ہوتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More