آسٹریلوی کرکٹرمنشیات کیس میں قصور وار قرار

سچ ٹی وی  |  Mar 13, 2025

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصور وار قرار دیدیا گیا، انہیں رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میک گل کیخلاف فیصلہ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد سنایا جس میں جیوری نے کرکٹر کی جانب سے صرف 2 افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین میں سہولت کاری میں ملوث پائے گئے، انہیں بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ منشیات کا کیس 2021ء سے چلتا آرہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک گل بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیے گئے۔ کینگرو کھلاڑی نے تسلیم کیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے آدھا گرام کوکین 200 ڈالرز میں خریدتے تھے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میک گل کو رواں برس کے آخر میں سزا سنائی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More