وادی نیلم  کے بالائی علاقوں میں برف باری

ہم نیوز  |  Mar 14, 2025

وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

وادی نیلم میں چوتھے روز بھی مختلف مقامات پر بارش اور سیاحتی مقامات اڑنگ کیل، تاوبٹ، ہلمت، گریس، شونٹھر میں ایک فٹ سے زائد برف باری پڑی ہوئی ہے۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

نیلم، لوات بالا،گریس،شونٹھر ویلیز کی رابطہ سڑکیں بند ،اشیائے خوردونوش کی قلت ہوگئی ہے، نیلم، بالائی علاقوں میں بجلی ،انٹرنیٹ اور مواصلات متاثر ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل برفانی تودے گرنے اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بحالی میں مشکلات ہیں، بارش اور برف باری کا اسپیل16مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More