پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 14, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کا دورہ حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا، جس میں لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔

پی سی ایل ایڈیشن 10 گیارہ اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹور پہلے مرحلے میں لومینارا ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک دکھائی جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلیں گے

حیدرآباد اور کراچی کے بعد ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد کا سفر کرے گی، بورڈ کے مطابق ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ٹرافی ٹور کا مقصد پاکستان کی ثقافت اور کرکٹ کے گہرے جذبے کی عکاسی کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے شائقین ایچ بی ایل پی ایس ایل کا دل اور روح ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More