کراچی، شارع فیصل نرسری کےقریب رہائشی عمارت میں لفٹ گرگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق شارع فیصل نرسری میں لفٹ گرنےکےنتیجےمیں 3 افرادزخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار
ریسکیو حکام نے بتایا کہ نرسری کے قریب رہائشی لفٹ میں 5 افراد سوارتھے، 2 افراد محفوظ رہے، لفٹ گرنےکے بعد پھنس گئی تھی۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے کراچی کے علاقے کریم آباد میں نجی اسپتال کی لفٹ گر گئی تھی جس سے اس میں موجود مریضہ جاں بحق ہوگئیں تھیں،پولیس کے مطابق خاتون مریضہ کو اسٹریچر پر لفٹ میں لے جایا جا رہا تھا۔