ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افرادجاں بحق،2 بچے زخمی

ہم نیوز  |  Mar 14, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان، شیروکہنہ میں بھائیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے شیروکہنہ میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افرادجاں بحق، 2 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

جنڈولہ چوکی پر حملے کی کوشش ناکام،خودکش بمبار سمیت10خوارج ہلا ک

پولیس نے بتایا کہ زخمی اورجاں بحق افراد کی لاشیں مفتی محمود اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اورلاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More