ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تیاریاں، تصدیق کر دی

ہم نیوز  |  Mar 14, 2025

میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تیاریاں، تصدیق کر دی۔

بھٹو جونیئر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ درست ہے میں سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس کا آغاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید بھٹو گروپ سے کروں گا، جس کی بنیاد میرے بابا نے رکھی تھی۔

سکیورٹی وجوہات ، کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے ملک سے اور لوگوں سے بہت کچھ سیکھنا ہے کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں سب کچھ جانتا ہوں، ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ میں اس کے لیے تیاریاں کر رہا ہوں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں متنازع نہروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی نہیں ہوگا تو انسان اور جنگلی آبی حیات زندہ نہیں رہ سکیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More