مسافر طیارے میں آتشزدگی کے بعد دنیا بھر کی ایئرلائنز سامان میں پاور بینک پر پابندی کیوں عائد کر رہی ہیں؟

بی بی سی اردو  |  Mar 14, 2025

Reutersخیال رہے ایئر بسن کے مسافر طیارے میں آگ 28 جنوری کو گمہائے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لگی تھی

جنوبی کوریا میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس میں ایئر بسن کے مسافر طیارے میں آگ پاور بینک کے سبب لگی تھی۔

خیال رہے ایئر بسن کے مسافر طیارے میں آگ 28 جنوری کو گمہائے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لگی تھی جس کے سبب تین افراد معمولی زخمی بھی ہوئے تھے۔

جمعے کو جنوبی کوریا کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے نتیجے میں اشارے ملے ہیں کہ جہاز میں آگ پاور بینک کی بیٹری میں خرابی کے سبب لگی تھی۔

وزارتِ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاور بینک جہاز کے اوپری حصے میں رکھا ہوا تھا جہاں سب سے پہلے آگ لگی تھی اور تفتیش کاروں کو ملنے والے پاور بینک پر جلنے کے نشانات بھی ہیں۔

تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کار یہ معلوم نہیں کر سکے کہ پاور بینک کی بیٹری میں خرابی کی وجہ کیا تھی۔

خیال رہے یہ صرف ایک عبوری تحقیقاتی رپورٹ ہے اور حادثے کا شکار جہاز کے حوالے سے حتمی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

دنیا بھر میں ایئرلائنز حفاظتی اقدامات کے سبب برسوں سے سامان میں پاور بینک رکھنے سے متعلق ہدایات جاری کرتی رہی ہیں کیونکہ ان ڈیوائسز میں لیتھیم آئن بیٹری ہوتی ہے۔

Getty Imagesمارچ 2017 میں آسٹریلیا کے شہر میلبرن سے بیجنگ جانے والے ایک طیارے میں ہیڈ فون پھٹنے سے ایک خاتون کا چہرہ جھلس گیا تھا

یہ بیٹریاں شدید حرارت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی خرابی کے سبب شارٹ سرکٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے سنہ 2016 میں مسافر طیاروں میں سامان کے اندر پاور بینکس رکھنے پر پابندی عائد کی تھی۔

جنوبی کوریا میں ایئر بسن کے طیارے میں آگ لگنے کے بعد وہاں بھی حکام نے سخت حفاظتی اقدامات لینا شروع کر دیے ہیں اور ان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ مسافروں کو سامان میں پاور بینک رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس کے علاوہ چائنا ایئرلائنر اور تھائی ایئرلائنز بھی ایسے ہی قواعد متعارف کروا رہے ہیں جبکہ سنگاپور ایئرلائنز نے بھی کہا ہے کہ وہ یکم اپریل سے جہازوں کے اندر پاور بینک کے استعمال پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی لیتھیم بیٹریوں کے سبب جہازوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

دوران پرواز مسافر کی موت ہو جائے تو جہاز میں لاش کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟’ہمارے پاس چند ہی سیکنڈز کا وقت تھا‘: پرتگالی کارگو جہاز امریکی فوج کے لیے ایندھن لے جانے والے بحری جہاز سے کیسے جا ٹکرایا؟’میں نے تو کلمہ پڑھ لیا تھا‘: ایک چھوٹا سا پرندہ ہوائی جہاز کو کیسے تباہ کر سکتا ہے؟جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر ونگ پر چلنے والا شخص، جسے ساتھی مسافروں نے خوب سراہا

مارچ 2017 میں آسٹریلیا کے شہر میلبرن سے بیجنگ جانے والے ایک طیارے میں ہیڈ فون پھٹنے سے ایک خاتون کا چہرہ جھلس گیا تھا۔ ہیڈ فون پھٹنے کی آواز پر وہ نیند سے بیدار ہوئیں اور انھوں نے فوری طور پر ہیڈ فون نکال کر فرش پر پٹخ دیا۔

اس حادثے کے بعد بھی یہ خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ ليتھيم آئن بیٹری میں خرابی کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا تھا۔

اس سے قبل سڈنی میں ایک طیارے کو اس وقت روک دیا گیا تھا جب اس کے سامان والے حصے سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گيا تھا۔ بعد میں پتہ چلا تھا کہ سامان میں رکھی لیتھیم بیٹری میں آگی لگ گئی تھی۔

لیتھیم آئن بیٹریوں کے سبب آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ

سنہ 2022 میں برطانیہ کی انوائرمنٹل سروسز ایسوسی ایشن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ہر سال کچرا دانوں اور کچرے کے پروسیسنگ یونٹس میں 700 سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات ہوتے ہیں اور ان کی وجہ کچرے میں پھینکی جانے والی بیٹریاں ہوتی ہیں۔

لیتھیم آئن کی بیٹریاں کسی بھی خرابی یا ٹوٹنے کے سبب پھٹ سکتی ہیں۔

لیتھیم آئن بیٹریاں صرف پاور بینکس میں نہیں بلکہ ٹوتھ برش، کھلونوں، موبائل فونز اور لیپ ٹاپس میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔

ایسی بیٹریوں میں دو الیکٹروڈز ہوتے ہیں جنھیں ایک دوسرے سے جُدا رکھا جاتا ہے اور ان میں ہی لیتھیم آئن کے ذرّات موجود ہوتے ہیں۔

جب ان بیٹریوں کو چارج کیا جاتا ہے تو ان میں موجود آئن اپنی اصل حالت میں آ جاتے ہیں۔ اگر بیٹری ٹوٹی پھوٹی نہیںتو اس کا استعمال محفوظ ہے لیکن اگر بیٹری میں موجود دو الیکٹروڈز آپس میں مل جائیں تو اس کے سبب دھماکا بھی ہو سکتا ہے اور بیٹری میں موجود کیمیکلز آتش زدگی کے کسی بڑے واقعے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز جسے پہلے صدام حسین کی فوج نے ڈبویا اور پھر اس کا اپنا حجم اس کے زوال کا باعث بنا430,000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ناسا کے خلائی جہاز نے سورج کے انتہائی قریب پہنچ کر تاریخ رقم کر دیدوران سفر مسافر کے کھانے میں زندہ چوہا نکلنے پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ: چوہا جہاز کے لیے کیوں خطرناک ہے؟’میں نے تو کلمہ پڑھ لیا تھا‘: ایک چھوٹا سا پرندہ ہوائی جہاز کو کیسے تباہ کر سکتا ہے؟جہاز کا کمپیوٹر ’آف کر کے آن کرنے‘ سے زندگیاں کیسے بچائی جاسکتی ہیںایک گھنٹہ جہاز کے ٹوائلٹ میں قید رہنے والا مسافر: ’سر آپ کموڈ کا ڈھکن بند کر کے اُس پر سکون سے بیٹھ جائیں‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More