حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 52 لاکھ پاؤنڈز جرمانہ عائد

سچ ٹی وی  |  Mar 19, 2025

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو “ٹیکس ڈیفالٹر” قرار دیا گیا ہے۔ حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

حکومت برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 94 لاکھ پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے اور تمام تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔

یاد رہےکہ حسن نواز نے گزشتہ سال نومبر میں ٹیکس چوری سے بچنے کے لیے خود کو دیوالیہ ڈکلئیر کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن نواز شریف کو برطانوی حکومت کے ٹیکس ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا تھا۔

لندن ہائیکورٹ کے مطابق حسن نواز کو 2023 کے کیس نمبر 694 میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے، حسن نواز سے متعلق کیس 25 اگست 2023 کو فائل کیا گیا تھا۔

تاہم برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کی مد میں جرمانے کو دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں کیا جاتا ہے اور اسے سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More