اہم نکات:
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن کی بات نہیں ہوئی، طلال چوہدری
’توانائی کا مسئلہ سولر پینلز نہیں مہنگے بجلی گھروں کی وجہ سے ہے‘
امریکی محکمہ خارجہ کی تردید، پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی سچ نہیں
’انڈین میڈیا جھوٹ کی دکان‘، پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی سے منافع ہوا
بلوچستان کے معاملات کا حل اب کوئٹہ میں ہو رہا ہے، سرفراز بگٹیوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تمام وفاقی قیادت بلوچستان کے حوالے سے اب کوئٹہ میں بیٹھ کر فیصلے کر رہی ہے جو خوش آئند ہے۔جمعرات کو کوئٹہ میں وزیر خزانہ اور دیگر وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف ہماری ہر ممکن مدد کر رہے ہیں اور بلوچستان کے لیے میگا پراجیکٹس دینے پر ہم ان کے شکزار ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم بلوچستان کے حالات کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور بلوچستان کے معاملات کا حل اب کوئٹہ میں ہو رہا ہے۔‘قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن کی بات نہیں ہوئی، طلال چوہدریوزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ ’واضح کر دوں کہ کوئی آپریشن نہیں ہو رہا اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن کی بات نہیں ہوئی۔‘اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ حالانکہ آپریشن کی بات نہیں ہوئی۔‘انہوں نے کہا کہ ’وزیراعلی خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف کھڑے نہیں ہو سکتے تو ان کے دوست بھی نہ بنیں، دہشت گردوں کو ملک میں نہ بسایا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔‘توانائی کا مسئلہ سولر پینلز نہیں مہنگے بجلی گھروں کی وجہ سے ہے، مفتاح اسماعیلعوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سولر صارفین سے کم قیمت میں بجلی لینے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کا مسئلہ سولر پینلز نہیں مہنگے بجلی گھروں کی وجہ سے ہے۔جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا ’حکومت کہتی ہے کہ جن صارفین سے ہم نے بجلی کے یونٹ خریدے تھے وہ ہم پر بوجھ ہیں، حالانکہ اس کی وجہ ناقص حکمت عملی ہے۔‘مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’حکومت صارفین کو 60 روپے کا یونٹ فروخت کر رہی ہے اور سولر صارفین سے 27 روپے کا یونٹ بوجھ لگ رہا ہے۔ یہ بوجھ سولر صارفین کی وجہ سے نہیں پڑ رہا بلکہ دو درجن لوگوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث پڑ رہا ہے۔‘امریکی محکمہ خارجہ کی تردید، پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی میں سچائی نہیںترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانیوں پر داخلے کی پابندی کی تردید کر دی ہے اور ایسی اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ’پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں، اس حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔‘افغان ناظم الامور کی طلبی سے متعلق سوال پر شفقت علی خان نے کہا کہ ’یہ معمول کا حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طورخم بارڈر گزشتہ روز کھولا گیا ہے۔ پیدل مسافروں کو جمعے سے سفر کی اجازت ہو گی۔‘’انڈین میڈیا جھوٹ کی دکان‘، پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی سے منافع ہواپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے مشیر عامر میر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انڈین میڈیا کی طرف سے نقصان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کو منافع ہوا ہے۔انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انڈین میڈیا نے جھوٹ کی دکان سجائی ہے۔ پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے جو منافعے کا تخمینہ ہے وہ تین ارب روپے ہے۔‘عامر میر نے مزید کہا کہ ’دوسری حقیقت یہ ہے کہ پی سی بی کے خزانے سے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی یعنی تاریخ کا ریکارڈ منافع کمایا ہے۔ کبھی بھی سال میں بورڈ نے 10 ارب روپے نہیں کمائے۔‘پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی، 100 انڈیکس نئی تاریخی بلندی پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور دوسرے روز بھی کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں۔جمعرات کو 100 انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 19 ہزار 273 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔ کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس میں 1299 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ روز 100 انڈیکس 972 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔پاکستان میں دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے، ایاز صادقسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے حوالے سے کہا ہے کہ ’پاکستان میں دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے۔‘جمعرات کو انہوں نے امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی کی طلبا ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ ’اس آگ سے پھر ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہینگے دنیا کو اس کا نوٹس لینا ہوگا۔‘سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ’افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے پاکستان متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شواہد دے چکا ہے۔‘ملک کی خاطر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، اسد قیصرپی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو رہے لیکن پھر بھی ان کے ساتھ ملک کی خاطر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔‘جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس حکومت کو عوام کا مینڈیٹ حاصل نہیں۔ قانونی سازی میں ایک ایسا قانون بتا دیں جس میں عوام کا فائدہ ہوا ہو، یہ تمام زمہ داریوں میں ناکام ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں، اتنی زیادہ دہشت گردی سے ہم تو بہت پریشان ہیں۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کے بجائے آپ ہمارے سیاسی لوگوں کو اٹھانے میں مصروف ہیں۔‘پاکستان میں مارچ میں مہنگائی کی شرح ایک فیصد سے نیچے جانے کا امکان، سروےایک پاکستانی مارکیٹ ریسرچ آرگنائزیشن نے مارچ میں افراط زر میں مزید کمی کا سے اس کے ایک فیصد سے نیچے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ٹاپ لائن پاکستان ریسرچ نے صارفین کے رویے اور سماجی و اقتصادی اشاریوں کے ساتھ مارکیٹ کے ڈیٹا کو اکٹھا کر کے تجزیہ کیا۔حالیہ برسوں میں پاکستان بلند افراط زر کا شکار رہا ہے۔ مئی 2023 میں مہنگائی ریکارڈ 38 فیصد تک پہنچ گئی۔ تاہم بعد میں مانیٹری پالیسی کے اقدامات اور اقتصادی اصلاحات کے سلسلے میں کافی کمی واقع ہوئی جس سے فروری 2025 میں سالانہ افراط زر کی شرح 1.5 فیصد تک کم ہو گئی۔پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی کا معاملہ، برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس آجبرطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں ممکنہ طور پر پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی کا معاملہ بھی زیرغور آ سکتا ہے۔برطانیہ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پانچ سال سے پابندی عائد ہے۔واضح رہے کہ جولائی 2020 میں جعلی لائسنس پائلٹس سکینڈل سامنے آنے پر برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ’امید ہے کل برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں عائد پابندی ہٹا دے گی۔‘پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 132 غیر قانونی تارکین وطن گرفتارپاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستا ن کے بارڈر سے 132 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔جمعرات کو ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان افراد کو یکم فروری سے 18 مارچ کے دوران پکڑا گیا۔مزید بتایا گیا کہ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، مزید سعودی سرمایہ کاری لانے پر تبادلہ خیالوزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی۔جمعرات کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی وسیع صلاحیت پر زور دیتے ہوئے سعودی کاروباری اداروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کاروبار مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔