ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزنے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 خارجی ہلاک کردیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوئے، ہلاک خارجیوں سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
راولپنڈی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2دہشت گرد گرفتار
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز پر حملے اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن ہو رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسزکا شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں آپریشن، 6 خارجی ہلاک
25 سالہ کیپٹن حسنین اختر شہید کا تعلق ضلع جہلم سے ہے، کیپٹن حسنین اختر شہید نے 4 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، کیپٹن حسنین اختر شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔