زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں8.69 کروڑ ڈالر کا اضافہ

ہم نیوز  |  Mar 21, 2025

ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں8.69 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.89 کروڑ ڈالر اضافے سے 11.14 ارب ڈالر ہوگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.8 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.86 ارب ڈالر ہوگئے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان

دوسری جانب پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 41.06 فیصد اضافہ ہو گیا،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ جولائی تا فروری کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.618 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.147 ارب ڈالر رہا تھا،گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 0.471 ارب ڈالر یعنی 41 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست رہا اور چین کی جانب سے 662 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور امریکہ کی طرف پاکستان میں بالترتیب 167 ملین ڈالر اور68 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More