چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ پیپلزہاؤسنگ منصوبے کی تیزی سے تکمیل خوش آئند ہے۔
بلاول بھٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو تکمیل سے لاکھوں بے گھر خاندانوں کو مستقل چھت میسر آئے گی، عوام کی خدمت کیلئے ہردورمیں غیرمعمولی اقدامات کرتے رہے ہیں۔
سندھ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت سندھ پیپلزہاؤسنگ اسکیم کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں بلاول بھٹو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 20 لاکھ سے زائد متاثرین کی تصدیق مکمل کی جا چکی ہے، 11 لاکھ 45 ہزاربینک اکاؤنٹس کھولے گئے، 10 لاکھ 20 ہزارافراد کو مالی معاونت فراہم کردی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری زمین پر3 لاکھ ایک ہزار 442 خاندانوں کو رہائشی زمین الاٹ کرنے کا عمل مکمل کرلیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ 2 ہفتوں میں مالکانہ حقوق کی تقسیم کا عمل شروع کی جائے۔