ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.35فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ،ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء سستی،11 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ونڈ فال ٹیکس،چار ہفتوں میں 34.5 ارب سے زائد رقم وصول
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 5 روپے 67 پیسے سستے ہوئے،گزشتہ ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 23 پیسے کی کمی ہوئی،انڈے فی درجن 13 روپے 41 پیسے سستے ہوئے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 35 روپے سے زائد تک سستا ہوا،ہفتہ وار بنیادوں پر چینی فی کلو ایک روپے 49 پیسے تک سستی ہوئی،چائے کی پتی،جلانے کی لکڑی،دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
کولڈ اور رنگ گورا کرنے والی کریم کے مضر اثرات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا
عید سے قبل کپڑوں کی قیمتیں بڑھ گئیں، فی میٹر 18 روپے تک مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 50 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا،سگریٹ،بیف،دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
چاول ،مٹن ،تازہ دوھ ،خشک دودھ سمیت 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔