پاکستانی شوبز کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ منال خان نے حال ہی میں اپنی عبادات پر کی جانے والی تنقید کا پُر اعتماد انداز میں جواب دیا۔
ویسے منال خان کبھی فیملی ویلاگ میں اپنی روز مرہ روٹین شیئر کرتی ہیں تو کبھی منی ویلاگ کے ذریعے فینز سے جڑ جاتی ہیں۔ اور پھر رمضان کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی دونوں بہنیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی سرگرم ہوجاتی ہیں جہاں مزے مزے کی افطاری اور فیملی ٹائم مداحوں کیساتھ شیئر کرتی ہیں۔
ابھی کچھ دن پہلے، منال نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی نماز اور روزوں پر ہونے والی تنقید کا کھل کر جواب دیا۔
ویڈیو میں منال خان نے کہا، "کل میں نے جو ویڈیو پوسٹ کی، وہ بہت پسند کی گئی، مگر کچھ لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں نے مغرب کی نماز پڑھی؟ تو آج میں نے نماز پڑھی اور سوچا کہ آپ سب کے ساتھ شیئر کروں۔ اور ہاں، میرے ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں ہے۔ ہم مسلمان ہیں، نماز بھی پڑھتے ہیں، روزے بھی رکھتے ہیں اور عبادت بھی کرتے ہیں۔"
منال کی رمضان کی روٹین کو مداحوں نے بھرپور سراہا، اور ان کا دوپٹے کے ساتھ سادہ اور خوبصورت انداز اور نو میک اپ لک بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔