سمگل کیے گئے کروڑوں روپے کے آئی فونز پکڑے گئے

سچ ٹی وی  |  Mar 24, 2025

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بینکاک سے آنے والے ایک مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز برآمد کر لیے ہیں۔ یہ کارروائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی۔

کسٹمز حکام کے مطابق، بینکاک سے آنے والے لاہور کے رہائشی مسافر ملک شاہد حسین کے سامان سے قیمتی آئی فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ کسٹمز حکام نے مسافر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کسٹمز کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے تمام ایئرپورٹس پر سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات مسلسل جاری ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی کسٹمز حکام نے 60 لاکھ روپے مالیت کے 62 آئی فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More