قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

ہم نیوز  |  Mar 29, 2025

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد خیبر پختونخوا کی سرحد سے آتے ہیں اور حملہ کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More