ملک میں معمول سے کم بارشیں، خشک سالی کا خطرہ

ہم نیوز  |  Mar 25, 2025

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ جس کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے خشک سالی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ تاہم سندھ اور بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال برقرار ہے۔

جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی خشک سالی کی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

سندھ میں 62، بلوچستان میں 52 اور پنجاب میں 38 فیصد بارشوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ کراچی، دادو، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، عمر کوٹ خشک سالی کی زد میں ہیں۔

گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، خیر پور اور سانگھڑ بھی خشک سالی کا شکار ہیں۔ گوادر، کیچ، لسبیلہ، پنجگور، آواران اور چاغی بھی خشک سالی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا بینکنگ سہولت سے محروم ہونے کا انکشاف

پنجاب کے علاقے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان بھی خشک سالی سے متاثرہ ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیموں میں بھی پانی کی شدید قلت ہے۔ جبکہ آئندہ مہینوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے خشک سالی کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More