نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کے بارے میں اہم خبر

سچ ٹی وی  |  Mar 25, 2025

نجی میڈیکل کالجز کے لیے فیسوں کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی.

پی ایم ڈی سی کونسل نے فیسوں بارے سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کا اعلان نائب وزیراعظم جلد کریں گے، نجی میڈیکل کالج کی کم از کم فیس حد 18 لاکھ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل کالج کی ذیادہ سے زیادہ سالانہ فیس 25 لاکھ رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔ نجی میڈیکل ، ڈینٹل کالج کی فیس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہوگا، نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز کے نمائندے فیس سفارشات سے متفق ہیں۔

نجی میڈیکل کالجز کی نادار طلبا سے قسط وار فیس وصولی کی تجویز شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں پر فریقین سے طویل مشاورت ہوئی ہے، نجی میڈیکل کالجز 25 تا 35 لاکھ روپے سالانہ فیس لے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More