سیاست اپنی جگہ، ہمیں ملک کی خاطر ایک پیج پر آنا چاہئے، علی محمد

ہم نیوز  |  Mar 26, 2025

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرعلی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاست اپنی اپنی جگہ، ہمیں ملک کی خاطر ایک پیج پرآنا چاہئے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئےعلی محمد خان نے کہا کہ میرا خیال ہے ہم قومی یکجہتی کی طرف بڑھ رہے ہیں، دونوں طرف ایسے لوگ ہیں جو چاہتے ہیں اس کا حل نکلے، سب نے مل کر دہشتگردی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے صرف 6 پارٹی رہنما ملاقات کر سکیں گے، سلمان راجہ

انہوں نے کہا کہ سسٹم کو نارمل موڈ میں لانے کیلئے سب کوایک ساتھ بیٹھنا ہوگا، ہم نے کم اورحکومت نے زیادہ مواقع گنوائے، سیاسی اختلاف ذاتی اختلاف میں تبدیل ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کچھ عہدیداران آرمی چیف سے تعزیت کیلئے جا بھی سکتے ہیں، بیرسٹرگوہراور سلمان اکرم راجہ کو جا کرفاتحہ خوانی کرنی چاہئے۔

پاکستان نہیں توبانی پی ٹی آئی نہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں، باہر سےہونے والا کوئی بھی عمل جس سے ملکی سلامتی کوخطرہ ہو ہم سپورٹ نہیں کرینگے، جناح ہاؤس کو جس نے بھی آگ لگائی ہے غلط کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More