حرمین میں عبادات، 25 لاکھ سے زائد نمازیوں کی شرکت

ہم نیوز  |  Mar 26, 2025

مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں شب قدر کی تلاش میں تیسری طاق رات پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے کی 25 ویں شب کے موقع پر مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں 25 لاکھ سے زائد نمازی شریک ہوئے اور نوافل ادا کئے۔

حج آپریشن کا شیڈول جاری، پہلی پرواز یکم مئی کو روانہ ہو گی

مسجدالحرام اور مسجدنبوی ﷺکی چھتوں،صحن اور ارد گردشاہراہوں،کلاک ٹاور میں نمازیوں کا بھرپور رش دیکھا گیا، طواف وعمرہ کے بعد نماز تراویح، قیام اللیل اور اجتماعی دعائوں کیلئے نمازیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پرزائرین کے تحفظ کے لئے 20 ہزار پبلک سکیورٹی فورس کے اہلکار مصروف عمل رہے، فورس نے ہجوم کی کنٹرول و منظم کرنے کے لئے راہداری کی نگرانی کی۔

فورس نے ٹریفک کی روانی، نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کا استعمال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More