سوشل میڈیا ہماری زندگی پرحاوی ہو چکا ہے، زارا نور

ہم نیوز  |  Mar 26, 2025

اداکارہ زارا نورعباس نے سوشل میڈیا کے سبب معاشرے میں پھیلنے والی برائی اور تاریک مستقبل پر لب کشائی کردی۔

زارا نورعباس نے کہا ہے کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ سوشل میڈیا ہماری زندگی پرحاوی ہوچکا ہے، کیا آپکو معلوم ہے آپ کن مشکلات حالات سے گزررہے ہیں۔

کھانا بنا سکتی ہوں لگتا ہے کہ اب شادی کرنے کیلئے تیار ہوں، عانیہ عامر

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کتنی ہے، ہمارا مستقبل کیا ہے، لیکن نہیں سب کو فکر ہے تو اس کی کہ ہم دکھتے کیسے ہیں، کوئی کتنا موٹا ہوگیا ہے اور کون دبلا، بس ٹرول کرنا ہے ہرکسی کو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ پرفیکٹ ہونا ہے ہر کام میں بلکہ یہ کہہ رہی ہوں کہ بہتر ہونا ہے، اس سے یہ ہوگا کہ جو ہم جنریشنل ٹروما لیکر گھوم رہے ہیں نہ وہ آگے نسل میں نہیں جائیگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More